ایڈ ٹیک فرم ٹیک منٹ نے 25 ممالک میں کام کا آغاز کردیا.
ایڈ ٹیک فرم ٹیک منٹ نے 25 ممالک میں کام کا آغاز کردیا.
ٹیک منٹ، بنگلور میں قائم ایک تعلیمی انفرا اسٹرکچر فرم ہے جو2020 میں اپنے قیام کے بعد سے انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ویتنام، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت دیگر جنوب مشرقی ایشیائی اور مغربی ایشیائی ممالک میں پھیل چکی ہے۔
دنیا بھر میں اپنی توسیع پر توجہ مرکوز کرنے والی فرم ایڈ ٹیک کے شریک بانی اور سی ای او مہیر گپتا کے مطابق، ٹیک منٹ ایک ایڈ ٹیک سافٹ ویئر ہے جو ایک سروس پلیٹ فارم کے طور پر 25 جنوب مشرقی اور مغربی ایشیائی ممالک میں پھیل چکا ہے۔
بنگلورو میں قائم اس کمپنی نے موبائل فرسٹ ممالک جیسے انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ویت نام، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں اپنے نیٹ ورک کو توسیع دی ہے۔
ٹیک منٹ نے اپنے ایڈ ٹیک میں مقامی زبانوں جیسے کہ عربی، تھائی، انڈونیشیائی بہاسا اور ویتنامی کو بھی شامل کیا ہے اور مستقبل قریب میں بھی اس عمل کو جاری رکھے گا۔
ٹیک منٹ کو2020 کے اوائل میں آئی آئی ٹی کے گریجویٹ مہیر گپتا، پیوج جین، دیویانش بورڈیا اور انشومن کمار کے ذریعے قائم کیا گیا، یہ ایڈ ٹیک ایک ملکیتی کلاس روم پلیٹ فارم کے ذریعے انفرادی اساتذہ، اداروں، اسکولوں اور ایڈٹیک تنظیموں کو تعلیمی انفراسٹرکچر فراہم کرتا ہے۔ فی الحال، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے100,000 سے زیادہ صارفین (یوزرز) ہیں۔
اگست 2020 سے، کمپنی نے بڑے سرمایہ کاروں جیسے راکٹ شپ ڈاٹ وی سی، لائٹ اسپیڈ انڈیا، وولکن کیپیٹل اور ٹائٹین کیپیٹل وغیرہ کی مدد سے متعدد سرمایہ کاری راؤنڈز میں تقریباً 118 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔
ٹیک منٹ ایک کیٹیگری قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس طرح یہ فنڈز مصنوعات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ برانڈ بنانے کے لیے بھی استعمال کیے جائیں گے۔