پرتگال میں بھی تنخواہوں میں اضافے کے لئے ہزاروں اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے
پرتگال میں بھی تنخواہوں میں اضافے کے لئے ہزاروں اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے
احتجاجی اساتذہ نے ماہانہ اجرت میں کم سے کم 120 یورو اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال میں تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ لیے ہزاروں اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انہوں نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔
اساتذہ نے سڑکوں پر مارچ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکول اساتذہ اور کارکنوں کی ماہانہ اجرت میں کم سے کم 120 یورو کا اضافہ کیا جائے تاکہ وہ بھی اپنی زندگی پرسکون انداز میں گزار سکیں۔
مظاہرین نے کہا کہ بینک ملازمین کے لیے لاکھوں یوروز خرچ کیے جارہے ہیں اور قوم کا مستقبل سنوارنے والے اساتذہ کے لیے صرف چند پیسے ہیں جس سے ان کا اور ان کے اہلخانہ کا گزارا مشکل ہے۔
پرتگال کے تقریبا سبھی بڑے شہروں میں دسمبر سے اساتذہ اور دیگر تدریسی عملہ ہڑتال پر ہے جبکہ اسکول بند ہونے سے لاکھوں طلباء کلاسوں میں جانے سے قاصر ہیں۔