بلوچستان کے اساتذہ کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری
بلوچستان کے اساتذہ کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری
بلوچستان کی صوبائی حکومت نے دور دراز اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ تعلیم کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔ دور دراز اضلاع میں آواران، واشک، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی اور صحبت پور شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے دورہ آواران کے دوران دور دراز علاقوں میں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کے لیے ہارڈ شپ الاؤنس کا اعلان کیا۔
صوبے کے پسماندہ اضلاع میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بی پی ایس 9 تا 15 کے ٹیچنگ اسٹاف کو 5000 روپے ماہانہ ہارڈ الاؤنس ملے گا جبکہ بی پی ایس 17 کے ٹیچنگ اسٹاف کو 10 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ الاؤنس اور ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس اور پرنسپل کو 15 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ الاؤنس ملے گا۔ ضلعی فیلڈ ایجوکیشن آفیسرز مرد و خواتین کو 25 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ الاؤنس دیا جائے گا۔
UMT پاکستانی نجی شعبے میں اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی بن گئی۔
پاکستان میں سرفہرست میڈیکل اسکول
وہ شاندار کتابیں جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہئیں۔
ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں
ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر