املا کی غلطی پر استاد کے تشدد سے بچی جاں بحق

املا کی غلطی پر استاد کے تشدد سے بچی جاں بحق

املا کی غلطی پر استاد کے تشدد سے بچی جاں بحق

مصر میں ایک استاد نے عربی میں املا کی غلطی پر بہیمانہ تشدد کرکے کمسن طالبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچی پر بدترین تشدد کا واقعہ مصر کے طرانیس العرب پرائمری اسکول میں پیش آیا، جہاں املا کی غلطی پر استاد نے بچی پر اس قدر تشدد کیا کہ بچی کی کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی اور برین ہیمرج ہونے سے بچی کی موت ہوگئی۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مصر کے علاقے الدقھلیہ کے کمشنر نے اسکول پرنسپل کو عہدے سے برطرف اور عربی کے استاد کو تین ماہ کے لیے معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مقتولہ کی والدہ نے عرب میڈیا کو بتایا کہ بیٹی سکول جاتے وقت خوش تھی کہ ہوم ورک مکمل کر لیا اب استاد مجھے شاباشی دیں گے لیکن کچھ ہی دیر بعد بیٹی کو اسکول انتظامیہ نیم مردہ حالت میں گھر لے آئی۔

بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کو اسپتال منتقل کیا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ بچی کی سر کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور خون دماغ میں جمع ہورہا ہے، ڈاکٹروں نے بچی کو آئی سی یو میں داخل کیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو