سپریم کورٹ نے جامعہ کراچی کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے جامعہ کراچی کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے جامعہ کراچی کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے جامعہ کراچی کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے پر 30 یوم میں عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی آئینی پٹیشن 4597/2019 کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی جامعہ کراچی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

اسلام آباد رجسٹری میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جامعہ کراچی کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔

جامعہ کراچی کے وکلا نے یونیورسٹی ‘سنیڈیکیٹ” نامکمل ہونے کا جواز پیش کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کی استدعا کی۔

معزز عدالت نے جامعہ کراچی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے 13 مئی 2022 کو سنائے گئے فیصلے پر 30 دن میں عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ جس کے تحت اس مدت کے دوران سینڈیکیٹ مکمل کرکے اجلاس کا انعقاد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اسی پٹیشن پر عمل درآمد کے لیے سندھ ہائی کورٹ نے پہلے ہی توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار جامعہ کراچی کو 7 اکتوبرکو طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو