بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا

بلوچستان کے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں تعطیلات کا آغاز 15 مئی سے ہوگیا ہے جو 31 جولائی تک ہوں گی تاہم دیگر علاقوں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بلوچستان کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں سوبے کے گرم ترین علاقوں سبی ، نصیر آباد ، ڈیرہ بگٹی ، جھل مگسی ،مکران ڈویژن اور خضدار میں واقع تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی سالانہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

ان علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 مئی سے 31 جولائی تک ہوں گی اور یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی تاہم دیگر علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور وہاں شیڈول کے مطابق یکم جون سے گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔

واضح رہے کہ گرم علاقوں میں شدید گرمی اور آگ اگلتے سورج سے بچوں کی صحت کو بچانے کے لیے گرمیوں کی تعطیلات معمول سے پہلے کی گئی ہیں۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو