پشاور میں محکمہ تعلیم اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب
پشاور میں محکمہ تعلیم اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب
ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا حافظ ابراہیم نے کہا ہے کہ پرائمری اسکول ٹیچرز سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اساتذہ نے احتجاج ختم کر دیا ہے جبکہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ پرائمری اسکولز بدستور بند رہیں گے، تحریری معاہدے کے بعد احتجاج کو باضابطہ ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ابراہیم کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکول ٹیچرز سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، اساتذہ کے مطالبات کی منظوری کے لئے 9 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس میں 3 اراکین اپٹا کے ہوں گے ، یہ کمیٹی اساتذہ کے مطالبات اور اپنی سفارشات40 دن میں محکمہ خزانہ کو جمع کرائےگی ۔ ان کاکہناتھا کہ اساتذہ احتجاج ختم کر رہے ہیں اور باقاعدگی سے اسکولوں میں اپنی خدمات فراہم کریں گے۔ دوسری جانب آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے تحریری معاہدہ اساتذہ کے حوالے کیا جائے گا جس کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کریں گے، ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مزید کہناتھا کہ گرفتار اساتذہ کو بھی آج ہی رہا کیا جائے گا۔
UMT پاکستانی نجی شعبے میں اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی بن گئی۔
پاکستان میں سرفہرست میڈیکل اسکول
وہ شاندار کتابیں جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہئیں۔
ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں
ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر