اسٹڈی ٹیوب نے سرمایہ کاری کی بی سیریز میں 30 ملین ڈالر جمع کرلیے
اسٹڈی ٹیوب نے سرمایہ کاری کی بی سیریز میں 30 ملین ڈالر جمع کرلیے
سرمایہ کاری کی بی سیریز میں اسٹڈی ٹیوب نے تیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریننگ مارکیٹ پلیس اسپرنگیسٹ کو بھی حاصل کرلیا ہے۔
اسٹڈی ٹیوب ایک ڈچ ایڈ ٹیک سٹارٹ اپ ہے جو فعال مارکیٹ پلیس کے ذریعے درمیانے سائز اور بڑے کاروباروں کے لیے ایک آن لائن لرننگ اور ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم پیش کرتا ہے جہاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے فراہم کردہ کورسز پیش کیے جاتے ہیں۔
ڈوکیبو، لرن آپون، کارنراسٹون، گو ون اور ان جیسے دیگر بڑے ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپس اسٹڈی ٹیوب کے حریفوں میں شامل ہیں۔
سی ای او اسٹڈی ٹیوب حمام کریمی نے کہا کہ اسٹڈی ٹیوب کا اپنے حریفوں سے مقابلہ اس لیے صحت مند ہوتا ہے کہ ہمارا سیکھنے کا نظم تفصیلی رپورٹنگ، کوالیفیکیشن ایڈمنسٹریشن اور پیچیدہ کاروباری عمل کی سادہ آٹومیشن جیسی چیزوں پر مشتمل ہے۔ نتیجے کے طور پر، یہ صحت کی دیکھ بھال جیسے اہم شعبوں میں خدمات سر انجام دے سکتا ہے۔ سرمایہ کاری کی بی سیریز میں اسٹڈی ٹیوب نے ایک یورپی ٹریننگ بکنگ مارکیٹ پلیس اسپرنگیسٹ کو حاصل کرلیا ہے۔
اس نے ایک ہی وقت میں انرجی امپیکٹ پارٹنرز اور موجودہ سرمایہ کار ورڈین کیپٹل کے زیر اہتمامہونے والی بی سیریز میں 30 ملین ڈالر حاصل کیے ہیں تاہم اس سرمائے کے حصول کی شرائط ظاہر نہیں کی گئیں۔
اپنے نظام میں اسپرنگیسٹ کے اضافے کے نتیجے میں اسٹڈی ٹیوب کو امید ہے کہ وہ تیس سے زائد نئے کلائنٹس حاصل کرے گی، جن میں ٹی موبائل، وطن فال، ایگون، این ایس، اینیکو اور اسٹارک جیسے بڑے نام شامل ہیں اور کمپنی کے مطابق اب اس کے پاس 300 سے زیادہ درمیانے سائز سے بڑے بزنس کی طرف بڑھنے کے لیے مختلف قسم کے کاروباری اداروں کی وارئٹی ہوگی۔
اسٹڈی ٹیوب نے اپنا دائرہ کار جرمنی، بیلجیم، نارڈکس اور برطانیہ میں بھی بڑھالیا ہے اور آج اس ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ نے ایمسٹرڈیم، برلن اورخارکائیو جیسے یورپی علاقوں میں قائم اپنے دفاتر میں 180 سے زیادہ افراد کو نوکریاں دی ہیں، جبکہ مستقبل قریب میں نارڈکس تک توسیع کے عزائم کے ساتھ، فنڈنگ کے حالیہ دور کو پورے یورپ میں افرادی قوت کو بڑھانے اور مزید اسمارٹ افراد کے حصول کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسٹڈی ٹیوب کے سی ای او حمام کریمی کا کہنا ہے کہ اسپرنگیسٹ کے ملنے سے ہمارا پورٹ فولیو تیزی سے بڑھ کر 8,000 سے زیادہ ٹریننگ پرووائیڈرز تک پہنچ گیا ہے جو 250,000 سے زیادہ آن لائن اور آف لائن سیکھنے کی مصنوعات پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال ہمارے بازاروں میں 50 ملین یورو سے زائد مالیت کی لرننگ پراڈکٹس فروخت ہوئیں اور یہ عمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نئے لرننگ پروائیڈرز کے لیے یورپ میں کتنی بڑی مارکیٹ کھلی ہوئی ہے۔