اب فیل ہونے والے طلباء بھی امپرومنٹ کا امتحان دے سکیں گے

اب فیل ہونے والے طلباء بھی امپرومنٹ کا امتحان دے سکیں گے

اب فیل ہونے والے طلباء بھی امپرومنٹ کا امتحان دے سکیں گے

وفاقی تعلیمی بورڈ نے امپرومنٹ کے لیے طلبہ و طالبات کے تمام مضامین میں پاس ہونے کی شرط ختم کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلباء فیل مضامین کے ساتھ امپرومنٹ کے لئے پاس مضامین کے امتحانات بھی دے سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ نے اس ترمیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس حوالے سے بورڈ آف گورنرز سے منظوری لی جائے گی۔

اس سے پہلے وفاقی تعلیمی بورڈ کے قوانین کے مطابق تمام مضامین میں پاس ہونے والے طلباء ہی امپرومنٹ کا امتحان دے سکتے تھے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو