کرناٹک میں باحجاب طالبات کو پھر امتحان دینے سے روک دیا گیا

کرناٹک میں باحجاب طالبات کو پھر امتحان دینے سے روک دیا گیا

کرناٹک میں باحجاب طالبات کو پھر امتحان دینے سے روک دیا گیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں 12 ویں جماعت کے امتحانات میں 6 طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں 12 ویں جماعت کے امتحانات ہو رہے ہیں اور مسلم دشمن کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو بنیاد بناتے ہوئے باحجاب طالبات کو امتحان دینے سے روک دیا۔

کرناٹک کے ضلع یدگیر میں ایک امتحانی مرکز میں 6 طالبات کو حجاب اتارنے کا حکم دیا گیا تاہم طالبات نے حجاب اتارنے سے منع کردیا جس پر انتظامیہ نے لڑکیوں کو واپس گھر بھیج دیا۔

 اس سے قبل کرناٹک کے شہر اوڈوپی میں حجاب پر پابندی کے خلاف پٹیشن دائر کرنے والی طالبہ عالیہ اسدی کو بھی ساتھی طالبہ کے ہمراہ امتحان دینے سے روک دیا گیا تھا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان طالبات نے دوبارہ حجاب پہن کر امتحانی سینٹر یا کالج میں داخل ہونے کی کوشش کی تو توہین عدالت کے تحت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو