سندھ کے وزیر تعلیم اور یورپی یونین کے سفیر کی تعلیم کے فروغ کے لیے بات چیت
سندھ کے وزیر تعلیم اور یورپی یونین کے سفیر کی تعلیم کے فروغ کے لیے بات چیت
گذشتہ روز سندھ کے وزیر تعلیم سردار علی شاہ اور یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ سندھ کے سیکریٹری غلام اکبر لغاری اور یورپی یونین کے وفد کے قائم مقام سربراہ مسٹر سوین رائیوشچ بھی موجود تھے۔
Meeting of Sindh Provincial Education Minister Syed Sardar Ali Shah and EU Ambassador Dr. Riina Kionka.
— Sindh School Education (@SELD_Sindh) November 29, 2022
On this occasion, Mr. Ghulam Akbar Laghari Secretary School Education and Literacy Department Sindh, Acting Head of European Union Delegation Sven Rieusich were also present. pic.twitter.com/7TY5OlBsFw
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ نے سیلاب کے بعد درپیش چیلنجز اور سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نتیجے میں سندھ کے 25 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔
سندھ میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں نو ہزار اسکول مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ پانچ ہزار اسکولوں نے سیلاب زدگان کو پناہ دینے کی پیشکش کی۔ بچوں کی تعلیم کو برقرار رکھنے کے لیے عارضی تعلیمی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بچے جسمانی طور پر متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ نفسیاتی طور پر بھی متاثر ہوتے ہیں۔ تعلیم حاصل کرنے سے بچوں کو ان کی نفسیاتی صحت برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اسکولوں کی بحالی کا عمل فی الحال جاری ہے۔ انرولمنٹ بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پرائمری اسکولوں کی تعداد 35 ہزار ہے جب کہ سیکنڈری اسکولوں کی تعداد 4400 سے زائد ہے۔ پرائمری تعلیم کے علاوہ بھی بچوں کو تعلیم حاصل کرتے رہنا چاہیے۔ وبائی امراض کے بعد سیلاب کے نتیجے میں بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے غیر جانبداری سے پچاس ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں۔
Enrollment & Retention Drive- 2022
— Sindh School Education (@SELD_Sindh) November 30, 2022
پڑھے گا سندھ ، تو بڑھےگا سندھ@sardarshah1 @MinisterEduGoS @sindhinfodepart @AkbarLaghari5 pic.twitter.com/n1kksFB7XQ
سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں میوزک ٹیچرز کی بھرتی کا مقصد بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے فنون لطیفہ اور موسیقی سے کام لینا ہے۔ اس موقع پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے سندھ میں تعلیم کی بحالی کے لیے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ اپنے ریمارکس میں، ڈاکٹر رینا کیونکا نے موسیقی کے اساتذہ کو دوبارہ بھرتی کرنے پر سندھ کی تعریف کی۔ سندھ کے اسکولوں کو یورپی یونین کی جانب سے بحالی کے لیے 12.6 ملین یورو فراہم کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر رینا کیونکا نے سندھی موسیقی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے محکمہ ثقافت کے فوک اسٹوڈیو کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے یورپی یونین کے سفیر کو کتابیں اور ثقافتی تحائف پیش کیے۔