موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کے متعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ

موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کے متعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ

موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کے متعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی ڈویژن میں تمام اسکول اور کالجز معمول کے مطابق کھلیں گے۔ حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ ڈویژن میں اسکولز اور کالجز کھولنے کا فیصلہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز،  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز مشترکہ طور پر کریں گے, وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس اور نکاسی آب کی صورتحال دیکھ پر مقامی سطح پر فیصلہ کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم سندھ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے ۔ سردار شاہ نے کہا کہ ہر ضلع اور ڈویزن کی انتظامیہ مقامی سطح پر صورتحال کا جائزہ لے کر اسکول کھولنے یا بند رکھنے کا اعلان کرے گی۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو