محکمہ تعلیم سندھ نے 79گھوسٹ اساتذہ اور ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے 79گھوسٹ اساتذہ اور ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے 79گھوسٹ اساتذہ اور ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے 8 ماہ سے غیر حاضر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم نے 8 ماہ سے مستقبل غیر حاضر اساتذہ اور ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 79 ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے گھوسٹ ملازمین کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 79 ملازمین کو معطل کیا گیا جبکہ گھوسٹ ملازمین میں 8 ہائر اسکول ٹیچرز، 8 جونیئر اسکول ٹیچرز، دس پرائمری اسکول ٹیچرز، 4 سندھی ٹیچرز، 2 ہیڈ ماسٹرز سمیت غیر تدریسی عملہ جس میں اسکول کے کلرک، آفس اسسٹنٹ اور پیون شامل ہیں جنہیں ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ ان تمام ملازمین کا تعلق کراچی کے مختلف سرکاری اسکولوں سے ہے، یہ ملازمین اسکول نہیں جاتے تھے اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے تھے۔

 

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو