وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

گزشتہ روز اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اتوار کو میں نے وفاقی وزیر برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت و ثقافت اور ورثہ کا چارج چھوڑ دیا۔ پچھلے ساڑھے تین سال میں اپنی کارکردگی اور ذمے داریوں کی ادائیگی سے میں مطمئن ہوں کہ تعلیم اور ثقافت اور ورثہ کے شعبے میں اپنا حصہ ڈالنے میں کامیاب رہا۔ انشاء اللہ میں پاکستان کے لیے خدمات و فرائض کی ادائیگی کے لیے اپنی پوری کوشش کرتا رہوں گا۔

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام، شفقت محمود کے وفاقی وزیر برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، ثقافت و ورثہ کے طور پر اپنا عہدہ چھوڑنے کا باعث بنا، کیونکہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے اور نئے انتخابات جلد متوقع ہونے کی وجہ سے انہوں نے از خود اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

بحیثیت وزیر تعلیم ان کی مدت پوری طرح سے بحث طلب رہی ہے اور طلباء نے اکثر اوقات ان سے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا مطالبہ بھی کیا کیونکہ ان کےمتعدد فیصلے ایسے تھے جو طلباء کے حق میں نہیں تھے۔

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ناقص فیصلہ سازی ان کے دور اقتدار کو متاثر کرنے کا واحد عنصر نہیں تھا بلکہ کووڈ 19 بھی اتنا ہی ذمہ دار رہا ہے۔ غالب امکان یہی تھا کہ وہ وزیر تعلیم کے طور پر اپنے 5 سال مکمل کر لیتے لیکن جیسے ہی حکومت اپنے اختتام کو پہنچی، انہیں بھی اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو