اسکولوں میں 1973 کا آئین پڑھایا جائے گا

اسکولوں میں 1973 کا آئین پڑھایا جائے گا

اسکولوں میں 1973 کا آئین پڑھایا جائے گا

حکومت کی جانب سے ایک حالیہ اعلان میں، وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ، سلمان صوفی نے اعلان کیا کہ پاکستان کا آئین بنیادی طور پر دارالحکومت اسلام آباد کے اسکولوں میں پڑھایا جائے گا۔

To demand your rights, it’s important to know your rights.

Pleased to share that on direction of PM @CMShehbaz , Constitution of Pakistan will be taught in school curriculum starting from ICT region. @RTanveerPMLN sb will officially launch the initiative on 23rd March pic.twitter.com/rGEl95d8aH
— Salman Sufi (Get New Covid Booster Today) (@SalmanSufi7) January 24, 2023

سلمان صوفی کے مطابق، اس اقدام کا باضابطہ آغاز 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کریں گے۔

سلمان صوفی نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس اقدام کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق مانگنے کے لیے اپنے حقوق کو جاننا بھی از حد ضروری ہے۔

اس پیش رفت پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی کی سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ وہ آئین اور شہری تعلیم کو لازمی قرار دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو