پفتے میں چھ دن کام، اسکولوں اور کالجوں نے رمضان ٹائمنگ میں ترمیم کردی

پفتے میں چھ دن کام، اسکولوں اور کالجوں نے رمضان ٹائمنگ میں ترمیم کردی

پفتے میں چھ دن کام، اسکولوں اور کالجوں نے رمضان ٹائمنگ میں ترمیم کردی

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے فوری طور پر ہفتے میں چھ دن  معمول کے مطابق کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران ایف ڈی ای نے اسلام آباد کے دائرہ اختیار میں آنے والے اسکولوں اور کالجوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کی ہے۔

ڈائریکٹر اکیڈمکس ایف ڈی ای کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اسکولوں اور کالجوں میں پیر سے ہفتہ تک صبح کی شفٹ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور دوپہر 12 بجے ختم ہوگی۔

پیر سے جمعرات تک، شام کی شفٹ کے لیے اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے دوپہر 12 بجے سے کھلیں گے اور شام 4 بجے تک بلاتعطل کام کریں گے۔ جمعہ کے روز شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگی اور شام 4 بجے ختم ہوگی

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو