راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری

راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری

راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) راولپنڈی نے میٹرک کے امتحانات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے جو اس ہفتے کے شروع میں ملک بھر میں بدامنی اور احتجاج کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔

راولپنڈی بورڈ کے چیئرمین محمد عدنان خان کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچے اب 17، 18 اور 19 مئی کو لیے جائیں گے۔

راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری

یہ فیصلہ احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے ہونے والی افراتفری کو محدود کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا کہ طلبہ اپنے امتحانات بروقت مکمل کر سکیں۔

طلباء و طالبات کی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ سرکاری ویب سائٹ سے نئی رجسٹریشن سلپس ڈاؤن لوڈ کریں۔ اپ ڈیٹ شدہ رول نمبر سلپس کو ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کرنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی الجھن اور پریشانی سے بچا جا سکے۔

اس ہفتے کے شروع میں ملک کے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر 10، 11 اور 12 مئی کو راولپنڈی کے تمام سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے گئےتھے۔ یہ فیصلہ امیدواروں، والدین اور امتحانات کی نگرانی کرنے والوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا تھا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو