پنجاب میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان
پنجاب میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان
زیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ صوبے میں پہلے میٹرک تک تعلیم مفت کی، اب گریجویشن تک تعلیم کو سب کے لیے مفت کریں گے اور خصوصی بچوں کے اداروں اوراسپورٹس کے لیے ضروری سہولتوں میں اضافہ کریں گے کیونکہ پڑھا لکھا پنجاب اور پڑھا لکھا پاکستان ہمارا خواب ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا، پاکستان کے خلاف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ وطن کی حفاظت اورامن کی خاطر قربانیاں دینے والی سکیورٹی فورسز اورپولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
UMT پاکستانی نجی شعبے میں اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی بن گئی۔
پاکستان میں سرفہرست میڈیکل اسکول
وہ شاندار کتابیں جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہئیں۔
ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں
ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر