پنجاب حکومت نے ہزاروں اسکولوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
پنجاب حکومت نے ہزاروں اسکولوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے میں اے اور اے پلس کیٹیگریز کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آج پنجاب میں ان کیٹیگریز کے 16,000 سے زائد سکولوں (جن میں سے 310 لاہور میں واقع ہیں) کو حفاظتی ایس او پیز کی تعمیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 1,500 سے زائد طلباء والے اسکولوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے عملے اور اسٹوڈنٹس کے حفاظتی اقدامات کو بہتر بنائیں۔ پنجاب حکومت کی تشکیل دی گئی خصوصی ٹیمیں ان اسکولوں کا دورہ کرکے ان کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیں گی اور انتظامیہ کو ان کے حفاظتی انتظامات میں خامیوں سے آگاہ کریں گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اسکولوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اپنی سیکیورٹی میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر مطلع کریں۔