پنجاب میں شدید گرمی: اسکولوں، کالجوں کے نظام الاوقات میں ردوبدل

پنجاب میں شدید گرمی: اسکولوں، کالجوں کے نظام الاوقات میں ردوبدل

پنجاب میں شدید گرمی: اسکولوں، کالجوں کے نظام الاوقات میں ردوبدل

پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لینے والی شدید گرمی کی لہر کے درمیان پنجاب کے محکمہ صحت نے طلبہ و طالبات کی حفاظت کی ضمانت دینے کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق طلباء کو گرمی کی شدید لہر سے بچانے کے لیے اسکولوں اور کالجوں کو معمول سے پہلے کھولنے اور بند کرنے کی سفارش کی ہے۔

محکمہ صحت نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ گرمی کی یہ لہر گزرنے تک تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے پیریڈز کو معطل رکھا جائے۔ اس نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ طلباء کو مناسب وینٹیلیشن کے ساتھ کلاس رومز میں بٹھایا جائے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بچے دن بھر ہائیڈریٹ رہیں، محکمہ صحت اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ایمرجنسی سپورٹ ڈیسک قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ شدید گرمی سے متاثر ہونے والے طلباء کو ہیلپ ڈیسک پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے حال ہی میں ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ اس ہفتے ملک میں شدید گرمی کی لہر آئے گی کیونکہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں اور کشمیر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت اوسط سے 7سے9 سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔ اسی طرح دن کے وقت بالائی اور وسطی سندھ، وسطی اور جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت اوسط سے 6سے8 ڈگری سیلسیس زیادہ رہے گا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو