پی ایم آفس کی طرف سے پیشہ ورانہ انٹرنشپس کی پیش کش

پی ایم آفس کی طرف سے پیشہ ورانہ انٹرنشپس کی پیش کش

پی ایم آفس کی طرف سے پیشہ ورانہ انٹرنشپس کی پیش کش

وزیر اعظم پاکستان کے دفتر کے اسٹریٹجک ریفارمز امپلیمنٹیشن یونٹ (ایس آر آئی یو) نے پاکستانی شہریوں کو پروفیشنل انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواست دینے کی ترغیب دی ہے۔ اس سلسلے میں خواتین، ٹرانس جینڈر افراد اور معذور افراد کے لیے پی ایم آفس کے ایس آر آئی یو کے پروفیشنل انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواست دینے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

یہاں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو پی ایم آفس کے پروفیشنل انٹرنشپ پروگرام کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔

 

اہلیت:

اس انٹرنشپ کے لیے مینیجمنٹ سائنسز، بزنس ایڈمنسٹریشن، پراجیکٹ مینیجمنٹ، شماریات، یا دیگر متعلقہ مضامین میں بیچلرز کی ڈگری درکار ہے۔

 

عمر کی حد:

پی ایم آفس کے ایس آر آئی یو میں پروفیشنل انٹرنشپ پروگرام کے لیے درخواست کی آخری تاریخ پر گریجویٹس کی عمر 27 سال یا اس سے کم ہونی چاہیے۔

 

تجربہ:

امیدواران کے پاس کم از کم ایک سال کا سرکاری منصوبہ جات یا دیگر ترقیاتی منصوبوں کو ڈیزائن کرنے اور ان پر عمل درآمد کا تجربہ بھی ہونا چاہیے۔

 

ذمہ داریوں میں درج ذیل امور شامل ہیں:

ڈیٹا جمع کرنے کے عمل میں سرکاری ایجنسیوں (اداروں) کی مدد کرنا۔

 منصوبے پر عمل درآمد میں درپیش خامیوں کی نشاندہی کرنا۔

اپنی پیشرفت پر رپورٹس تیار کرنا۔

ریسرچ فریم ورک، فارمیٹس اور ٹیمپلیٹس بنانا۔

سرکاری اداروں (ایجنسیز) کے ساتھ ملاقاتیں طے ہونی چاہئیں۔

مختلف وزارتوں سے مختلف اقدامات اور امور کے بارے میں معلومات حاصل کرنا۔

 

درخواست دینے کا طریقہ کار کیا ہے؟

اہل امیدواروں کو چاہیے کہ وہ سماجی یا ترقیاتی شعبوں میں پانچ اقدامات کے لیے تصوراتی تجاویز پیش کریں جو ملک میں مختصر، درمیانی یا طویل مدت کے لیے انجام دیے جا سکتے ہیں۔

مسئلہ کا بیان، مجوزہ حل، اور نفاذ کے طریقوں کو تصور کی تجاویز میں شامل کیا جانا چاہیے، جو کہ 400 الفاظ سے زیادہ طویل نہیں ہونا چاہیے۔

ڈیڈلائن:

دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی تصوراتی تجاویز (کانسیپٹ پروپوزلز) درج ذیل لنک پر جمعہ 10 جون سے پہلے بھیجیں۔

  [email protected]

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو