وزیراعظم شہباز شریف آج نیشنل انٹرن شپ پروگرام کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج نیشنل انٹرن شپ پروگرام کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج نیشنل انٹرن شپ پروگرام کا افتتاح کریں گے

  وفاقی حکومت نے ملک بھر کے نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو انجینئرنگ کی فیلڈ میں انٹرن شپس دی جائیں گی جبکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور دیگر اہم اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نیشنل انٹرن شپ پروگرام کا افتتاح آج کریں گے۔ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 20ہزار نوجوان انجینئرز کو انٹرن شپ دی جائے گی،20 پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ 250 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔

ووکیشنل ٹریننگ کے لیے ملک کے مختلف اضلاع میں 250 ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں 75 طلبا کو نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالر شپس دی جائیں گی۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو