ایڈ ٹیک پلیٹ فارم کے منصوبے پر غور و فکر جاری
ایڈ ٹیک پلیٹ فارم کے منصوبے پر غور و فکر جاری
پنجاب حکومت نے انصاف اکیڈمی قائم کرنے کا ایک منصوبے کا خیال ظاہر کیا ہے، جس کا مقصد ان طلباء کے لیے ماہرین کی جانب سے مفت آن لائن لیکچرز اور کوئزز پیش کرنا ہے جو پرائیویٹ ٹیوشن کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔
یہ خیال گزشتہ سال صوبائی وزیر برائے تعلیم نے پیش کیا تھا لیکن اس پر تاحال عمل نہیں ہو سکا۔
مزید پڑھئے: پرائیویٹ اسکولوں کے لیے نئی ریگولیٹری باڈی قائم کی جائے گی
اکتوبر 2020 میں اس خیال کو پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا تھا کہ انصاف اکیڈمی 9 سے 12 ویں کلاس کے لیے مفت لیکچرز شامل کرے گی۔
پہلے مرحلے میں نویں جماعت کے لیے کیمسٹری، حیاتیات، طبیعیات، کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے لیکچرز شامل ہوں گے۔ طلباء کوئز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا خود جائزہ لے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پورا پروگرام مفت ہوگا اور اس کے لیے طلباء سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
UMT پاکستانی نجی شعبے میں اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی بن گئی۔
پاکستان میں سرفہرست میڈیکل اسکول
وہ شاندار کتابیں جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہئیں۔
ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں
ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر