پی آئی ای اے ایس اور ایچ ای سی کا نیشنل سائنس ٹیلنٹ مقابلے کا اہتمام

پی آئی ای اے ایس اور ایچ ای سی کا نیشنل سائنس ٹیلنٹ مقابلے کا اہتمام

پی آئی ای اے ایس اور ایچ ای سی کا نیشنل سائنس ٹیلنٹ مقابلے کا اہتمام

 

اسٹیم (ایس ٹی ای ایم) کیریئر پروگرام کے مطابق، 19ویں نیشنل سائنس ٹیلنٹ کانٹیسٹ  کے لیے رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی سائنس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے علاوہ، کامیابی پانے والے طلبہ و طالبات آرمینیا میں بین الاقوامی بیالوجی اولمپیاڈ، ناروے میں بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ، بیلاروس میں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ اور چین میں ہونے والے بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ میں بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان سائنس ٹیلنٹ اولمپیاڈ میں درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 فروری 2023 ہے۔

اس مقابلے کے لیے ٹیسٹ 19 مارچ 2023 کو ہوں گے۔

نیشنل سائنس اولمپیاڈ 2023 کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

نویں، دسویں، او لیول پارٹ ون اور پارٹ 2، ایف ایس سی کے طلباء پارٹ ون، اور اے لیول پارٹ ون میں زیرِ تعلیم اسٹوڈنٹس اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ریاضی، طبیعیات، کیمسٹری اور حیاتیات کے شعبے میں اوسطاً 60 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر رکھنے والے طالبِ علم۔

جون 2024 کے آخرتک، آپ کی عمر 20 سال سے کم ہونی چاہیے۔

ایف ایس سی 2 اور اے لیول ٹو میں داخلہ لینے والے یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔

تمام اولمپیاڈ ٹیموں کو بغیر کسی داخلہ ٹیسٹ کے پروگرام میں قبول کیا جائے گا۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار درج ذیل لنک پر جا کر اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔

 http://stem.pieas.edu.pk/

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو