یونیورسٹیز کو کارکردگی کی بنیاد پر فنڈز ملنے چاہئیں، طارق بنوری

یونیورسٹیز کو کارکردگی کی بنیاد پر فنڈز ملنے چاہئیں، طارق بنوری

یونیورسٹیز کو کارکردگی کی بنیاد پر فنڈز ملنے چاہئیں، طارق بنوری

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے بدھ کے روز ملک کے اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی اداروں کی ساکھ اور قابل عمل ہونے پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں، ڈاکٹریٹ آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی انتہائی تعلیمی کامیابی کو دانش وری کے بجائے مارکیٹ ڈگری میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی یونیورسٹیوں کے علاوہ، ہماری پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیاں قطعی خود مختار نہیں ہیں۔ یونیورسٹیوں کے معاملات میں سرکاری مداخلت کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک یونیورسٹی کا وائس چانسلر ان سے بات کرنے سے ڈرتا ہے۔ پاکستان کی ایک تہائی یونیورسٹیاں اپنی کارکردگی کے برعکس ضرورت سے زیادہ فنڈنگ ​​حاصل کر رہی ہیں۔

باقی کو ضرورت سے کم فنڈنگ ​​ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی یونیورسٹی کو امتیازی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں بلکہ کارکردگی پر مبنی فارمولے کے تحت ہر یونویرسٹی مکو فنڈز ملنے چاہئیں۔۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو