پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرنے کی حمایت کی درخواست وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) سے کی ہے۔

یہ بات بلاول زرداری نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل دامہ ال یحییٰ سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس ویڈیو کانفرنس میں پاکستان سمیت تمام رکن ممالک نے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا۔

اپنے ریمارکس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بدلتی ہوئی دنیا سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بے تاب اور تیار ہے۔

تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تنظیم کے بانی رکن کے طور پر، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن میں بحرین، اردن، کویت، نائجیریا، عمان، پاکستان اور سعودی عرب شامل ہیں، جس کا مقصد ڈیجیٹل اکانومی میں انٹرپرینیورشپ، کاروبار کی ترقی اور روزگار کے حوالے سے ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنا ہے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو