جرمن سافٹ ویئر کمپنی پاکستان میں طلباء کو آئی ٹی کی مفت تربیت دے گی
جرمن سافٹ ویئر کمپنی پاکستان میں طلباء کو آئی ٹی کی مفت تربیت دے گی
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں پوٹینشل کو دیکھتے ہوئے جرمن کمپنی “ایس اے پی” نے آئی ٹی فروغ کے لیے جامعات میں یکم جنوری سے اسٹوڈنٹ زون پروگرام شروع کیاہے جس کے تحت طلباء کو مفت تربیت دی جائے گی۔
جرمن سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی کے کنٹری ایم ڈی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، کلائوڈ مائیگریشن کے عنوان سے میڈیا رائونڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹ زون کے تحت جامعات کے طلباء کو ایس اے پی سافٹ وئیر میں رسائی دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایس اے پی نے تمام جامعات کو اسٹوڈنٹ زون پروگرام میں شمولیت کی پیشکش کردی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں آئی سیکٹر کو فروغ دے کر آئی ٹی کی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں انتظامی تبدیلی میں مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی سطح پر کاروبار کے طریقے تبدیل ہورہے ہیں۔ پاکستان میں بھی سافٹ وئیر اور سلوشنز کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ایس اے پی پاکستان میں سستا سافٹ وئیروسلوشنزفراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں شامل62 فیصد ممالک ایس اے پی کا سافٹ وئیر استعمال کررہے ہیں اورعالمی سطح کی 90 فیصد کمپنیاں بھی ایس اے پی سافٹ وئیر وسلوشنز استعمال کر رہی ہیں۔