پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم کے فروغ کا معاہدہ
پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم کے فروغ کا معاہدہ
بین الاقوامی صنعت اور تعلیمی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے، چین اور پاکستان نے باہمی اتحاد پر مبنی اقدام کا آغاز کیا ہے۔
تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے صدر لی جنسونگ کے مطابق، چین پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری، ایجوکیشن کوآپریشن پارٹنرشپ اس اقدام کے آغاز سے منسلک ایک سیمینار میں پاکستان میں 210 تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبوں کو متعارف کرانے میں سہولت فراہم کرے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ 36 ٹریننگ ایکسی لینس سینٹرز قائم کیے جائیں گے اور پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے چین میں مزید تعلیم اور روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ سی پیک کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہنر مند لیبر کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں، بہت سے چینی ادارے مختلف منصوبوں میں شامل ہیں اور انہیں تجربہ کار ملازمین کی ضرورت ہے۔
پاکستان اور چین میں دوطرفہ تعلیم اور صنعتی تعاون کے 20 سے زائد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔