نسٹ بھی زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے عطیات جمع کرنے میں پیش پیش
نسٹ بھی زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے عطیات جمع کرنے میں پیش پیش
پاکستان میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے ترکی اور شام میں تباہ کن زلزل سے متاثر ہونے والوں کے لیے عطیات اور امدادی سامان کا اہتمام کیا ہے۔
We are now actively receiving in-cash & in-kind aid for earthquake-stricken people in Türkiye and Syria.
— NUST (@DefiningFutures) February 8, 2023
You may transfer funds to HBL Account
Account No: 2292-79173412-01
Account Title: NUST Flood Relief Fund
IBAN: PK82HABB0022927917341201 #PakistanStandsWithTürkiye pic.twitter.com/46rEP1q5KP
نسٹ کے منتظمین کے مطابق، وہ زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے اوور کوٹ، رین کوٹ، بوٹ، ٹراؤزر، سویٹر، دستانے، بینز، اسکارف، موزے، زیر جامے، خیمے، گدے، کمبل اور سلیپنگ بیگ جیسی اشیاء بھی جمع کر رہے ہیں۔
کپڑوں اور بنیادی ضروریات کے علاوہ نسٹ کے طلباء و طالبات گیس کیٹیلیٹک اسٹوو ہیٹر، تھرمس کی بوتلیں، گیس سلنڈر، فلیش لائٹس، پاور بینک، فوڈ باکسز اور کین فوڈ، بیبی فارمولہ، جنریٹر، خواتین کے لیے حفظان صحت کی مصنوعات، بچوں کے لیے ڈائپرز اور عام حفظان صحت کی مصنوعات بھی جمع کررہے ہیں۔
ترکی اور شام کے کچھ علاقوں میں قدرتی آفت کے بعد تباہ کن آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے سات اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں قبرص، ترکی، اردن، لبنان، شام، عراق، جارجیا اور آرمینیا کے کئی علاقے شامل ہیں جہاں اس وقت انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔
ترک حکام نے اب تک 12,873 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جب کہ شامی حکام نے 3,162 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔
حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر، نسٹ اسلام آباد نے متاثرہ افراد کو امداد اور انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے امدادی مہم شروع کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نسٹ نے ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لیے 4 ملین روپے بھی جمع کیے ہیں جبکہ ڈونیشن کیمپ کنکورڈیا اور نسٹ اسلام آباد کے گیٹ نمبر 1 اور 2 کے باہر لگائے گئے ہیں۔
نسٹ کی جانب سے مختلف ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال ایسے پیغامات کو پھیلانے کے لیے کیا جا رہا ہے جو شہریوں سے تعاون کی اپیل پر مبنی ہیں۔
اس کے علاوہ ترکی اور شام کے لیے امداد دینے والی دیگر تنظیموں میں ہیومن اپیل، ڈاکٹرز وداؤٹ بارڈرز، الخدمت، آکسفیم اور دیگر شامل ہے۔