اسلام آباد میں اگست تک نئے اسکول اور کالج کھل جائیں گے، ایف ڈی ای

اسلام آباد میں اگست تک نئے اسکول اور کالج کھل جائیں گے، ایف ڈی ای

اسلام آباد میں اگست تک نئے اسکول اور کالج کھل جائیں گے، ایف ڈی ای

وزارت تعلیم سے منظوری ملنے کے بعد فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) اس سال اگست میں سات نئے اسکول اور کالج کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایف ڈی ای نے اعلان کیا ہے کہ اگست تک دارالحکومت میں سات نئے ادارے کھل جائیں گے۔

ترجمان ایف ای ڈی عبدالوحید نے بتایا کہ ان اداوں کے قیام پر برسوں سے کام کر رہے تھے۔ تاہم، اب ان کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں اگست میں شروع ہو جائیں گی۔

مزید پڑھئیے: پاکستان کا ایک اور اعزاز، 21 پاکستانی جامعات عالمی رینکنگ میں شامل

ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ برائے منصوبہ بندی انعام جہانگیر نے بتایا کہ اداروں کے کھلنے کے لیے باضابطہ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں اور ضروری آلات کی خریداری کا عمل شروع ہو چکا ہے اور یہ ادارے، جن میں پانچ کالجز اور دو اسکولز  شامل ہیں، ہزاروں طلبہ کو تعلیم کی روشنی سے ہمکنار کریں گے۔

 

اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی پندرہ، آئی ایم سی بی جی تیرہ بٹا دو، اسلام آباد ماڈل اسکول گوہرا شاہان، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی چودہ بٹا چار، آئی ایم سی بی پاکستان تائون اور آئی ایم سی جی، جی تیرہ بٹا ایک ان اداروں میں شامل ہیں جو نئے سرے سے قائم کیے جارہے ہیں۔ میرا بگوال کالج اگست میں کلاسز شروع کرے گا۔ یہ کالج 1989 میں بہارہ کہو کے قریب دیہی مقام پر بنایا گیا تھا، لیکن پچھلی حکومتوں نے اسے فعال بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم ایف ڈی ای نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) راجہ خرم نواز کی برسوں کی مسلسل کوششوں کے بعد کالج کی عمارت کا قبضہ حاصل کر لیا۔

مزید پڑھئیے: بورڈ کے امتحانات میں بڑی تبدیلیاں

ذرائع کے مطابق ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ فرنیچر کے حصول کے لیے 250 ملین روپے کے منصوبے کا ایک پی سی ون تیار کیا گیا ہے۔

پی سی ون  میں 100 سے زائد تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو تین سال کے کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کا بندوبست بھی شامل ہے۔ اس دوران باقاعدہ ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اکرام علی ملک نے مذکورہ اداروں کی تعمیراتی کام کو مکمل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ تاریخ میں پہلی بار کسی تھرڈ پارٹی (ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کمیشن) کے ذریعے اسکول اساتذہ کی تقرری کی گئی۔ ایف ڈی ای کے ایک اہلکار کے مطابق،ایف ڈی ای اور اس کی وزارت ماضی میں اپنے طور پر انسٹرکٹرز کی خدمات حاصل کرتی تھی، یسٹنگ کونسل کے ذریعے، ہم نے اپنی بھرتی کے تمام فیصلے صرف میرٹ کی بنیاد پر کیے تھے۔ میرٹ کی بنیاد پر تقرری سے اسلام آباد کے تعلیمی نظام پر نمایاں اثر پڑے گا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو