ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے لیے نومبر2022 میں نئی تاریخوں پر تبادلہ خیال

ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے لیے نومبر2022 میں نئی تاریخوں پر تبادلہ خیال

ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے لیے نومبر2022 میں نئی تاریخوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے صدر پروفیسر نوشاد اے شیخ نے آئی سی ٹی اور کے پی کے کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے ایک اہم ملاقات کی۔

 

 

President Pakistan Medical Commission Professor Noushad A Shaikh hold a meeting with all the public universities vice chancellors of ICT and KPK for the MDCAT Exam 2022. It was proposed to conduct the MDCAT exam 2022 on 13th or 20th November 2022. pic.twitter.com/MzwyeEgBni

— Pakistan Medical Commission (@pmc_org) September 26, 2022

 

 

انہوں نے ایم ڈی کیٹ برائے2022 کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ باہمی مشاورت کے بعد یہ تجویز کیا گیا کہ 13 یا 20 نومبر 2022 کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ممکن ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل، وفاقی وزیر برائے صحت، عبدالقادر پٹیل نے پی ایم سی کا دورہ کیا تھا اور تجویز کیا تھا کہ نومبر کے وسط میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات پورے پاکستان میں ایک ہی دن لیے جائیں۔

  اس سے پہلے 19ستمبر کو پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر نوشاد اے شیخ نے صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو سے ملاقات کی، جنہوں نے کافی عرصے سے ملتوی ہوتے آ رہے ایم ڈی کیٹ کو نومبر کے وسط میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

ایم ڈی کیٹ کو اب تک، دو بار موخر کیا جا چکا ہے، جس پر میڈیکل کے طلباء کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا، کچھ اسٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ انہیں ایم ڈی کیٹ کے انعقاد میں تاخیر سے راحت ملی ہے جبکہ دیگر نے ایم ڈی کیٹ کے بار بار التوا پر مایوسی کا اظہار کیا۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے مطابق یہ امتحان پورے پاکستان میں، صوبائی سطح پر ایک ہی دن ہوگا۔ تاہم، اس کے انعقاد کی حتمی تاریخ پر ابھی تک سوالیہ نشان لگا ہوا ہے، امکان ہے کہ اس سال کے آخر میں ایم ڈی کیٹ یا تو 13 نومبر یا 20 نومبر کو منعقد ہوگا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو