این ای ڈی یونیورسٹی:سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کا انٹری ٹیسٹ5ستمبر کو ہوگا

این ای ڈی یونیورسٹی:سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کا انٹری ٹیسٹ5ستمبر کو ہوگا

این ای ڈی یونیورسٹی:سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کا انٹری ٹیسٹ5ستمبر کو ہوگا

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ سے انٹری ٹیسٹ 5 ستمبر کو لیا جائے گا۔

این ای ڈی یونیورسٹی نے داخلہ برائے سال 2022 کے لیے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ طلبہ کے لیے انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سربراہ داخلہ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کے مطابق سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ سے انٹری ٹیسٹ 5 ستمبر کو لیا جائے گا۔

سیلاب اور بارشوں کے باعث سندھ کے طلبہ ٹیسٹ دینے سے محروم رہ گئے تھے۔

دونوں سیشنز میں کراچی کے امیدواروں سمیت تقریباً 17ہزار سے زائد طلبہ انرولڈ ہوئے اور ممکنہ طور پر سال2022 کے این ای ڈی کے تعلیمی سال کا آغاز 17 اکتوبر سے کیا جائے گا۔

این ای ڈی کے وائس چانسلر کے مطابق 5 ستمبر کو 150 سے زائد طلبہ و طالبات انٹری ٹیسٹ دیں گے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو