استانی کو گولی مارنے والے 6 سالہ امریکی بچے کی ماں پر فرد جرم عائد

استانی کو گولی مارنے والے 6 سالہ امریکی بچے کی ماں پر فرد جرم عائد

استانی کو گولی مارنے والے 6 سالہ امریکی بچے کی ماں پر فرد جرم عائد

امریکی ریاست ورجینیا کے ایک پراسیکیوٹر نے پیر کے روز اعلان کیا کہ امریکی ایلیمنٹری اسکول کا چھ سالہ طالب علم جس نے جنوری میں اپنی ٹیچر کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا، کی ماں پر بچے کو نظر انداز کرنے کا جرم عائد کیا گیا ہے۔

نیوپورٹ نیوز کے پراسیکیوٹر کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگین جرم کے علاوہ، بچے کی والدہ دیجا ٹیلر کو جیوری نے "مجرمانہ غفلت کی مرتکب پایا جس نے بھاری بھرکم آتشیں اسلحہ بچے کی پہنچ میں رکھا جس سے بچے اور دیگر شہریوں کو خطرہ لاحق ہو"۔

پولیس کے مطابق، 6 جنوری کو، پہلی جماعت کے طالب علم نے اپنے بستے سے 9 ایم ایم کا پستول نکالا، جو اس کی والدہ نے قانونی طور پر خریدا تھا اور اس نے اپنی استانی ایبی گیل زورنر کو گولی مار دی۔

  فائرنگ کے نیتجے میں 25سالہ ایبی گیل دو ہفتوں تک ہسپتال میں زیرعلاج رہی، اسے ہاتھ اور سینے پر زخم آئے تھے۔

لڑکے کے اہل خانہ نے واقعے کے فوراً بعد ایک بیان میں کہا کہ بچہ "شدید معذوری کا شکار ہے" اور یہ کہ بندوق گھر میں "محفوظ" تھی۔

اپریل کے اوائل میں، زورنر نے اسکول انتظامیہ کے خلاف ایک دیوانی مقدمہ دائر کیا، اس نے لڑکے کے پرتشدد رویے پر توجہ نہ دینے اور مبینہ طور پر کسی دوسرے طالب علم کی اس شکایت کا جواب دینے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا کہ وہ اسکول میں بندوق لے کر آیا تھا۔ اس نے اسکول انتظامیہ پر 40 ملین ڈالر ہرجانے کا دعوی کیا۔

امریکا جہاں شہریوں کے پاس تقریباً 400 ملین بندوقیں ہیں، اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں۔

تازہ ترین سانحہ مارچ کے آخر میں پیش آیا، جب نیش وِل، ٹینیسی کے ایک نجی کرسچن اسکول میں تین نو سالہ طالب علم اور تین بالغ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو