پاکستانی وزارت تعلیم کی افغان طلباء کو مزید اسکالرشپس کی پیشکش

پاکستانی وزارت تعلیم کی افغان طلباء کو مزید اسکالرشپس کی پیشکش

پاکستانی وزارت تعلیم کی افغان طلباء کو مزید اسکالرشپس کی پیشکش

افغانستان میں پاکستان کے سفیر سیف اللہ خان نے اتوار کے روز افغانستان کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مولوی ندا محمد ندیم سے ملاقات کی جس میں افغان طلباء کے لیے اسکالرشپس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

مولوی ندیم نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو پڑوسی ملک ہیں جو بہت سی مذہبی اور ثقافتی مماثلت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کامیاب تعلیمی تعلقات اور سائنسی تبادلے ضروری ہیں۔

مولوی ندیم نے پاکستان کے قائم مقام سفیر سے کہا کہ وہ پاکستان میں افغان طلباء کے مسائل کے حل میں تعاون کریں۔ پاکستانی سفیر سیف اللہ خان نے مولوی ندیم کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان میں افغان طلباء کے مسائل حل کریں گے۔

اس ملاقات میں سیف اللہ خان نے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ افغانستان میں پاکستانی طلباء کے مسائل کے حل میں بھی افغان وزارت تعلیم کا تعاون حاصل رہے گا۔

وزارتِ تعلیم کے بیان کے مطابق، دونوں فریقوں نے تعلیمی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے، طلباء کو ویزوں کی سہولت فراہم کرنے اور علوم کے تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو