ایم ڈی کیٹ کے نتائج تاحال جاری نہ کیے جاسکے

ایم ڈی کیٹ کے نتائج تاحال جاری نہ کیے جاسکے

ایم ڈی کیٹ کے نتائج تاحال جاری نہ کیے جاسکے

 پی ایم سی کے مطابق،ایم ڈی کیٹ 2022 کے نتائج کا اعلان 7 اکتوبر 2022 کو کیا جائے گا

پاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر ایم ڈی کیٹ برائے 2022 کا امتحان دینے کے لیے 200,000 سے زیادہ طلبہ رجسٹرڈ ہیں۔ جن طلباء نے 2021 میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا تھا وہ بھی 2022 میں داخلوں کے لیے درخواست دیتے وقت اپنے ایم ڈی کیٹ 2021 کے نتائج استعمال کر سکیں گے۔

پی ایم سی کے مطابق ہر صوبہ یا علاقہ سرکاری کالجوں میں داخلے کے لیے میرٹ اسٹرکچر کو میڈیکل کالجوں کے لیے 65 فیصد اور ڈینٹل کالجوں کے لیے 55 فیصد کے اسکور کی بنیاد پر طے کرے گا۔

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو دوپہر 12:30 بجے ایک پریس کانفرنس میں نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2022کے نتائج کا اعلان کرے گا۔  امتحانات کے بعد طلباء اپنا اپنا اسکور چیک کر سکیں گے۔

ایم ڈی کیٹ 2022 کےنتائج پی ایم سی کے سرکاری پورٹل پر دستیاب ہوں گے۔ تاہم، گزشتہ ایم ڈی کیٹ کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں۔

 پی ایم سی، ایم ڈی کیٹ 2021 کے نتائج اور اعداد و شمار:

مجموعی طور پر 194133 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا۔

پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 68 ہزار 680 تھی۔

پاس ہونے کی شرح 35 اعشاریہ 37 رہی۔

ایم بی بی ایس کے لیے نشستوں کی تعداد 16 ہزار 362 تھی۔

بی ڈی ایس کی نشستوں کی تعداد 3560 تھی۔

مجموعی نشستوں کی تعداد 19 ہزار 922 تھی۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو