لمس کا نیشنل آؤٹ ریچ اسکالرشپ پروگرام برائے 2022

لمس کا نیشنل آؤٹ ریچ اسکالرشپ پروگرام برائے 2022

لمس کا نیشنل آؤٹ ریچ اسکالرشپ پروگرام برائے 2022

نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام، جس کا آغاز 2001 میں ہوا، پاکستان بھر کے غیر معمولی طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرکے ثقافتی تنوع اور جامعیت کے تصورات کو فروغ دیتا ہے۔

لمس کا یہ ممتاز اسکالرشپ پروگرام انڈرگریجویٹ پروگراموں میں میٹرک، ایف اے اور ایف ایس سی کے شاندار نتائج کے حامل باصلاحیت امیدواروں کی تلاش اور داخلہ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

 اس پروگرام کے تحت اسکالرشپ حاصل کرنے والے اہل طلباء کو مکمل مالی مدد ملتی ہے۔

 

اہلیت کا معیار:

امیدوار کے لیے او لیول میں میٹرک یا اس کے مساوی تعلیم میں کم از کم 80 فیصد نمبرہونے لازمی ہیں۔

مالی ضروریات:

مذکورہ بالا معیار پر پورا اترنے والے طلباء سے این او پی کے سمر کوچنگ سیشن میں شرکت کے لیے کہا جاتا ہے، جہاں وہ مختلف مشقیں اور ٹیسٹ آزمائیں گے۔

سمر کوچنگ سیشن کے دوران طلباء کا جائزہ لیا جاتا ہے اور انہیں لمس میں داخلے کے امتحان کے لیے رجسٹرڈ کیا جاتا ہے جو مکمل طور پر یونیورسٹی کے احاطہ میں آتا ہے۔

آخر میں، وہ طلباء جو لمس میں داخلےکی درخواست دیتے ہیں اور انہیں میرٹ کی بنیاد پر قبول کیا جاتا ہے، انہیں مکمل اسکالرشپ دی جاتی ہے۔

 

کیسے اپلائی کریں:

جب آپ انٹرمیڈیٹ یا اے لیول کے پہلے سال میں ہوں تو این او پی پر درخواست دیں۔ یہ عمل لمس میں انڈرگریجویٹ پروگرام کے آغاز کی تاریخ سے دو سال پہلے کا ہوگا۔ سن 2022 میں کوچنگ سیشن میں شرکت کرنے والے طلباء 2023 میں لمس میں شامل ہو سکیں گے۔

آپ اپنی آن لائن درخواست درج ذیل لنک پر جا کر ارسال کر سکتے ہیں۔

https://nopscs.lums.edu.pk

 

 این او پی درخواست کی آخری تاریخ:

پندرہ مارچ، 2022۔

لمس کی این او پی اسکالر شپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کر کے ادارے کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

https://nop.lums.edu.pk/

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو