لکی سیمنٹ کی جانب سے طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز

لکی سیمنٹ کی جانب سے طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز

لکی سیمنٹ کی جانب سے طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز

لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے پاکستان میں تعلیم کی حمایت اور قابل طلباء کو کم خرچ تعلیم فراہم کرنے کے اپنے عزم کے تحت ضلع لکی مروت کے نوجوانوں کے لیے ایک اور اسکالرشپ دینے کے اقدام کا اعلان کیا ہے۔

اہل طلباء اس پروگرام کے ذریعے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ بدھ کے روز جاری ہونے والی ایک خبر کے مطابق، کمپنی منتخب طلباء کی ٹیوشن فیس کے اخراجات کو پورا کرے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انتخاب کے لیے معیار آسان ہے؛ وہ طلباء جو ضلع لکی مروت میں مستقل طور پر رہتے ہیں اور جن کے پاس ضلع کا ڈومیسائل ہے وہ کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سکیم کے ذریعے اس ضلع کے طلباء پاکستان کی ممتاز یونیورسٹیوں کے ساتھ کے پی کی کی سرکاری یونیورسٹیوں سے ڈگریاں حاصل کر سکیں گے۔ طلباء مختلف شعبوں بشمول بزنس ایڈمنسٹریشن، انجینئرنگ اور میڈیسن میں ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد تعلیم کو کم خرچ اور قابل طلباء کے لیے قابل رسائی بنانا ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے مالی حالات سے قطع نظر یہ اسکالر شپ اہل اور باصلاحیت اسٹوڈنٹس کو دی جائے گی۔

معاشرے کے قابل اور سہولیات سے محروم افراد کو میرٹ کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے کے اپنے طویل مدتی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے، کمپنی نے پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پڑھنے کے لیے طلباء کو متعدد وظائف سے نوازا ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی، کراچی میں لڑکیوں کے دو اہم اسکولوں کی بھی مدد کر رہی ہے، جنہیں ایک این جی او کے ساتھ مل کر لڑکیوں کے ماڈل تعلیمی اداروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے، تاکہ تعلیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے۔

یہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کا دوسرا گروپ ہے۔ کمپنی نے اس سے پہلے ضلع لکی مروت میں طلباء کے لیے انٹرمیڈیٹ اور ووکیشنل کورسز کے لیے گرانٹس کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو