ایک 100ملین ڈالر فنڈ جمع کرنے کے بعد لیڈ اسکول 2022 کا تیسرا بھارتی یونیکورن بن گیا

ایک 100ملین ڈالر فنڈ جمع کرنے کے بعد لیڈ اسکول 2022 کا تیسرا بھارتی یونیکورن بن گیا

ایک 100ملین ڈالر فنڈ جمع کرنے کے بعد لیڈ اسکول 2022 کا تیسرا بھارتی یونیکورن بن گیا

ممبئی میں قائم ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ لیڈ اسکول 500 شہروں کے 5000 سے زیادہ اسکولوں میں کلاس رومز کے آن لائن یا ہائبرڈ ماڈل کے ذریعے ڈیجیٹل لرننگ پر زور دینے کے ساتھ اسکولوں کو تعلیمی مسائل کا ڈیجیٹل حل فراہم کرتا ہے۔

لیڈ اسکول براہ راست بچوں تک پہنچنے کے بجائے اسکولوں کے ساتھ شراکت داری پر زور دیتا ہے۔

لیڈ اسکول کے شریک بانی سومیت مہتا نے وضاحت کی کہ کے 12 میں ہر کوئی ایڈ ٹیک کے بارے میں بات کر رہا ہے جو اسکولوں کو نظرانداز کر کے سیدھے طلباء تک جاتا ہے اور ہر کوئی ٹیسٹ کی تیاری اور ٹیوشن کے اخراجات سے متعلق اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ لوگ یہ سمجھ چکے ہیں کہ اسکولوں کو بہتر نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن ہمارے پاس ایک مختلف خیال تھا، اسی لیے ہم نے اسکولوں کے لیے ایڈ ٹیک حل پر توجہ مرکوز کی۔

جی ایس وی وینچرز اور ویسٹ برج کیپیٹل کی قیادت میں سرمایہ کاروں سے 100 ملین ڈالر جمع کرنے کے بعد، 2022 میں ہندوستان کے یونیکورن کلب میں شامل ہونے والا لیڈ اسکول تیسرا اسٹارٹ اپ بن گیا ہے، جس نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں اس کی قدر کو 1.1 بلین ڈالر تک پہنچا دیا ہے۔ یہ ایک یونیکورن کا درجہ حاصل کرنے والی ہندوستان میں چھٹی ایڈ ٹیک کمپنی بھی ہے۔

بھارت میں 1.5 ملین سے زیادہ اسکول ہیں، جن میں سے نصف نجی ملکیت میں ہیں۔ سومیت مہتا کے مطابق، لیڈ اسکول صرف 5,000 اسکولوں تک پہنچ پایا ہے جو کہ ملک کے مجموعی اسکولوں کا صرف 1 فیصد ہے۔

اسکولوں کے لیے، لیڈ اسکول نتائج پر مبنی نقطہ نظر اپناتا ہے۔ طلباء کے سیکھنے کے نتائج میں 20 فیصد سے 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ فنڈنگ ​بھارت کے ایسے اسکولوں کی مدد کرے گی، جنہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ویسٹ برج کیپیٹل کے مینیجنگ ڈائریکٹر سندیپ سنگھل نے کہا کہ کووِڈ کی رکاوٹوں کے باوجود، پچھلے سال لیڈ اسکول کا اضافہ اس کے صارفین کے پہلے نقطہ نظر اور سیکھنے کے نتائج پر گہری توجہ کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ہم بھارتی تعلیمی صنعت کو بہتر بنانے کے اس کے مقصد کی حمایت کرنے کے لیے لیڈ اسکول میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرجوش ہیں۔ تاہم، سٹارٹ اپ کو امید ہے کہ اگلے مالی سال کے آغاز تک ملک بھر میں 20 لاکھ طلباء تک پہنچ جائیں گے۔ 2021-22 میں، سومیت مہتا کے مطابق، ایڈ ٹیک فرم کے پاس تعاون کرنے والے اسکولوں سے حاصل کردہ 80 مکلین ڈالر کا سالانہ معاہدہ ہوگا۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو