لاہور ہائی کورٹ نے پی ایم ڈی سی کی 2019 کی داخلہ پالیسی بحال کردی

لاہور ہائی کورٹ نے پی ایم ڈی سی کی 2019 کی داخلہ پالیسی بحال کردی

لاہور ہائی کورٹ نے پی ایم ڈی سی کی 2019 کی داخلہ پالیسی بحال کردی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی 2019 کی داخلہ پالیسی بحال کرتے ہوئے دہری شہریت کے حامل طلبہ کے میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ پر داخلے کرنے کا حکم دے دیا۔

تصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ایم ڈی سی کی داخلہ پالیسی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کا نیا تحریری فیصلہ 9 صفحات پر مشتمل ہے، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی اپنی پالیسی میں ترامیم کا اختیار رکھتی ہے، دہری شہریت کے حامل میڈیکل کے طلبہ کے کوٹے کے تحت داخلے نہ کرنے کا پی ایم ڈی سی کا فیصلہ درست ہے، میڈیکل کالجز میں نئے داخلے 2019 کی پالیسی کے تحت ہوں گے۔

واضح رہے کہ دہری شہریت کے حامل میڈیکل کے طلبہ نے پی ایم ڈی سی کی نئی پالیسی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، سنگل بینچ نے پی ایم ڈی سی کا کوٹہ سسٹم کے تحت داخلے ختم کرنے کا اقدام کالعدم کر دیا تھا، جس پر پی ایم ڈی سی نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو