کراچی کے اسکول میں گیس لیکج سے متعدد بچے بے ہوش، اسکول کو جرمانہ کیا جائے گا

کراچی کے اسکول میں گیس لیکج سے متعدد بچے بے ہوش، اسکول کو جرمانہ کیا جائے گا

کراچی کے اسکول میں گیس لیکج سے متعدد بچے بے ہوش، اسکول کو جرمانہ کیا جائے گا

کراچی کے علاقے لیاری میں واقع نجی اسکول میں گیس لیک ہونے سے متعدد بچے بے ہوش ہوگئے۔ کئیوں کی حالت غیر ہوگئی۔

گیس کی لیکیج کے باعث بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعے پر کراچی کے علاقے لیاری میں واقع اسکول پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیعہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسکول پر واقعے کی وجہ سے محکمۂ تعلیم کی جانب سے جرمانہ کیا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولزنے کہا کہ بچے جنریٹر کے دھویں سے نیم بے ہوش ہوئے، ان بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکول غیر رجسٹرڈ چل رہا تھا، ابھی معلوم ہوا ہے کہ یہ کمیونٹی اسکول ہے جہاں غریب بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے، واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

واقعہ جنریٹر سے دھواں نکلنے کے باعث پیش آیا۔ دوسری جانب علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اسکول میں رکھے جنریٹر سے دھواں نکلنے کے باعث پیش آیا۔

اسپتال حکام کے مطابق 14 بچے بے ہوش ہوئے تھے جن میں سے اب 10 کی حالت بہتر ہے، 4 بچوں کو ابھی انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری، نیا آباد میں واقع نجی اسکول  میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے کئی طلبہ کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

کلری تھانے کی حدود میں واقع اسکول میں یہ واقعہ پیش آنے کے بعد متاثرہ بچوں کو فوری طورپرایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نجی اسکول پہنچی۔ اس موقع پر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق  دھویں سے زیادہ متاثر ہونے والے بچوں میں 9 سالہ زین سعید، 10 سالہ حنان اشرف، 11 سالہ ادریس سلیم، 9 سالہ زین شیرمحمد،7 سالہ دانش خرم، 9 سالہ حاجرہ محمد حنیف، آمنہ،12 سالہ فاطمہ شفیع، 8 سالہ قاسم احمد، 16 سالہ کرن اور11 سالہ ام ہانی شامل ہیں۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ مددگار 15 پولیس کی کال موصول ہوتے ہی علاقہ پولیس کلری اور بغدادی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسکول کی عمارت میں پھنسے بچوں کو فوری ریسکیو کرکے سول اسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کے وقت اسکول میں تقریباً 200 سے زائد بچے موجود تھے۔

اسپتال حکام نے بتایا کہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، 3 سے 4 گھنٹوں میں سب بچوں کو ڈسچارج کردیں گے، اس وقت 8 بچے چائلڈ ایمرجنسی میں اور 2 بچے سول اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہیں۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو