50 ہزار اساتذہ کو نوکریوں کے آرڈر دینے کا آغاز

50 ہزار اساتذہ کو نوکریوں کے آرڈر دینے کا آغاز

50 ہزار اساتذہ کو نوکریوں کے آرڈر دینے کا آغاز

کراچی:  ملکی تاریخ میں پہلی بارایک ہی ریکروٹمنٹ پروسیس کے تحت پاس ہوئے 50 ہزار اساتذہ کو نوکریوں کے آرڈرز دینے کا آغاز کردیاگیا آئی بی اے سکھر کی طرف سے 5 لاکھ امیدواران سے لیے گئے ٹیسٹ میں47 ہزارکے قریب امیدواران میرٹ پر پاس ہوئے تھے۔

کراچی جنوبی کے 489 پاس امیدواران کو لیاری کے سرکاری اسکول میں منعقدہ تقریب میں نوکریوں کے آفر آرڈرز دے دیے گئے، تقریب میں وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، وزیر اطلاعات سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب سمیت پی پی پی کی ایم پی اے شازیہ کریم، پیپلز یوتھ کے صدر جاوید نایاب لغاری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے کہا کہ پاکستان میں ایک ہی مرحلے میں 50 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کی مثال نہیں ملتی، وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا ٹاسک تھا کہ50 ہزار لوگوں کی ریکروٹمنٹ ہو، اللہ کاشکر ہے کہ ایک بھی امیدوار کو پیسوں یا سفارش پر نوکری نہیں ملی بلکہ غریبوں کے بچے اپنی میرٹ کی بنیاد پر پاس ہوئے،اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد بہت ہی متنازع ہے کیونکہ بہت سارے سیکٹرز نے ان اعدادوشمار کواپنی منشا کے مطابق بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

سعید غنی جب کابینہ میں ریکروٹمنٹ پالیسی لائے تو کافی بحث و مباحثہ کے بعد منظوری دی گئی، یہ بھی سناکہ بہت مشکل ٹیسٹ تھا، 45 نمبر پاسنگ مارکس رکھے گئے  ہمیں اس سے فائدہ ہواکہ کون کس مضمون میں ایکسپرٹ ہے،ہمارے پاس سائنس ٹیچر کا فقدان تھا ہم ایک ہی استاد سے تمام مضامین پڑھواتے ہیں اور پھر یہ توقع رکھتے ہیں کہ پڑھائی بہترہوگی۔

ہم استادوں کو لائسنس دیں گے تاکہ قابل استاد آئیں، ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے ہم اپنی کمٹمنٹ دکھارہے ہیں کہ میرٹ کی بنیاد پرغریب کے بچے بھی اسی سسٹم کا حصہ بن سکتے ہیں، وزیرتعلیم کا مزید کہنا تھاکہ 80 فیصد بچے پانچویں کے بعد اسکول چھوڑ دیتے ہیں،پرائمری اسکول زیادہ ہیں، جونیئر اور سینئر ایلیمنٹری اساتذہ کے سسٹم کو ختم کرکے نئی اسکیم بنائیں گے،اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی اور ایڈمنٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی اساتذہ سے کہا کہ انھیں میرٹ کی بنیاد پر چنا گیا ہے، ان سے امید ہے کہ قوم کے معماروں کے مستقبل کو بہتر بنائیں گے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو