آئی او بی ایم کے طالبِ علم اسد علی میمن مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کے لئے روانہ

آئی او بی ایم کے طالبِ علم اسد علی میمن مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کے لئے روانہ

آئی او بی ایم کے طالبِ علم اسد علی میمن مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کے لئے روانہ

   لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینیجمنٹ (آئی او بی ایم) کے نوجوان طالب علم اسد علی میمن کوہ پیمائی کی دنیا میں پاکستان کی طرف سے ایک نمایاں پہچان کے ساتھ سامنے آئے ہیں، وہ دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں۔ آئی او بی ایم اور دیگر کاروباری اداروں کے تعاون سے اسد علی میمن اب اپنی اہم منزل مائونٹ ایورسٹ پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ اسد علی میمن کی کوہ پیمائی کا سفر2019 میں اس وقت شروع ہوا، جب وہ یورپ کی بلند ترین چوٹی ایلبرس کو سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی بنے، اس کے بعد 2020 میں انہوں نے جنوبی امریکا کی بلند ترین چوٹی ایکونکاگوا کو سر کیا۔ انہوں نے افریقہ کی بلند ترین چوٹی کیلی منجارو کو صرف 20 گھنٹوں میں سر کیا اور یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے ایشیائی اور واحد پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔ سال 2022 میں اسد علی میمن شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی ڈینالی سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی بنے جبکہ پاکستان سے مجموعی طور پر انہیں تیسرے پاکستانی کوہ پیما بننے کا اعزاز حاصل ہُوا۔ نوجوان پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کا اگلا ہدف اپریل 2023 میں مائونٹ ایورسٹ چوٹی کو سر کرنا ہے، ان کی کوہ پیمائی کا مقصد تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنا ہے۔ ان کا منصوبہ ہے کہ وہ کسی مدد کے بغیر شمالی اور جنوبی قطبوں تک پہنچیں۔ صرف یہی نہیں، بلکہ وہ دنیا کی ایسی تمام 14 بڑی چوٹیوں کو سر کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں جو 8000 میٹر سے زیادہ بلند ہیں۔ آئی او بی ایم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سنگ میل کو سر کرنے میں اسد علی میمن کو تعاون پیش کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ایک تعلیمی ادارے کے طور پر اپنے طلباء کی ذاتی کامیابیوں پر یقین رکھتے ہیں۔ آئی او بی ایم اپنے طلبہ کو کلاس روم سے باہر غیرنصابی سرگرمیوں کے مواقع کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ آئی او بی ایم میں اسد کا کوہ پیمائی کا جذبہ اور پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم سب کے لیے ایک نمایاں مثال ہے۔

وہ اپریل 2023 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو ہر براعظم کی بلند ترین چوٹی تک پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ شمالی اور جنوبی قطبوں تک بغیر امداد کے پہنچنے اور 8000 میٹر سے بلند تمام چودہ چوٹیوں کو سر کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو