لاہور میں انویجیلیٹرز نے غلطی سے میٹرک کا ریاضی کا پرچہ لیک کر دیا

لاہور میں انویجیلیٹرز نے غلطی سے میٹرک کا ریاضی کا پرچہ لیک کر دیا

لاہور میں انویجیلیٹرز نے غلطی سے میٹرک کا ریاضی کا پرچہ لیک کر دیا

اطلاعات کے مطابق، 10ویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ آج ہونا تھا مگر انویجیلیٹرز کی غلطی کے باعث انگریزی کے بجائے طلبہ و طالبات میں ریاضی کا پرچہ تقسیم کردیا گیا۔

میٹرک کا سالانہ امتحان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای)لاہور میں ہو رہا ہے جہاں بی آئی ایس ای لاہور کے عملے کی غفلت کے باعث امتحانی مرکز میں میٹرک کا ریاضی کا فائنل پرچہ لیک ہو گیا۔

انویجیلیٹرز نے غلطی سے انگریزی کے سوالیہ پرچہ کی بجائے ریاضی کا سوالیہ پرچہ طلباء کو پہنچادیا جبکہ حقیقت میں ریاضی کا فائنل امتحان ابتدائی طور پر 14 مئی کو مقرر کیا گیا تھا اور یوں اسٹوڈنٹس کو دو روز پہلے ہی ریاضی کے سوالیکہ پرچے سے آگاہی حاصل ہوگئی۔

انویجیلیٹنگ اسٹاف کی جانب سے مسئلے کی اطلاع ملنے پر بی آئی ایس ای لاہور نے فوری طور پر کارروائی کی۔ بی آئی ایس ای لاہور نے مختصر نوٹس پر انگریزی کے سوالیہ پرچے کا بھی اہتمام کیا، جس کے باعث امتحان اپنے اصل وقت سے تقریباً ایک گھنٹے بعد شروع ہوسکا۔

ادھر پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) نے بی آئی ایس ای لاہور کی غلطی  کی تصدیق کی ہے جس کے بعد سیکرٹری ایچ ای ڈی پنجاب نے اس حوالے سے چیئرمین بی آئی ایس ای لاہور سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

سیکریٹری ایچ ای ڈی پنجاب نے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کا وعدہ کیا ہے اور کہ اہے کہ جو لوگ بھی اس لاپرواہی کے مرتکب پائے گئے انہیں محکمانہ کارروائی اور سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو