الخدمت کی جانب سے لڑکیوں کے مفت آئی ٹی کورسز کے لیے انٹرویوز شروع ہو گئے

الخدمت کی جانب سے لڑکیوں کے مفت آئی ٹی کورسز کے لیے انٹرویوز شروع ہو گئے

الخدمت کی جانب سے لڑکیوں کے مفت آئی ٹی کورسز کے لیے انٹرویوز شروع ہو گئے

منگل کے روز الخدمت فاؤنڈیشن کراچی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ اس نے اپنے مفت آئی ٹی کورسز پر مبنی تعلیمی پروگرام 'بنو قابل' کے لیے لڑکیوں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

پیر2 جنوری سے ہفتہ7 جنوری، 2023 کے ہفتے کے دوران، الخدمت کراچی کا ہیڈ آفس صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک انٹرویوز کے لیے کھلا رہے گا۔

اہلیت کا امتحان پاس کرنے کے بعد، درخواست دہندگان کو ان کے انٹرویو کے شیڈول کے بارے میں مطلع کیا جائے گا اور توقع کی جائے گی کہ وہ طے شدہ تاریخوں اور اوقات پر حاضر ہوں گے۔

  الخدمت کے مرکزی دفتر میں 2جنوری کو فری لانسنگ ورکشاپ کے انعقاد کے بعد ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایمیزون ایف بی اے ورچوئل اسسٹنٹ اور 3 جنوری کو گرافک ڈیزائننگ کے بعد، 6 اور 7 جنوری کو موبائل ایپ ڈیولپمنٹ اور ویب ڈیولپمنٹ کے سیشنز منعقد ہوں گے۔

الخدمت کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امیدواران کے تعلیمی پس منظر سے متعلق دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ درکار ہیں۔

پروگرام بنو قابل کے لیے مردوں کے لیے کلاسز بھی جنوری میں شروع ہونے والی ہیں، الخدمت کا پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم دینے کا ہدف مزید تیز ہو رہا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو