زیادہ نمبر لینا آٹھویں جماعت کے طالبِ علم کی جان لے گیا

زیادہ نمبر لینا آٹھویں جماعت کے طالبِ علم کی جان لے گیا

زیادہ نمبر لینا آٹھویں جماعت کے طالبِ علم کی جان لے گیا

بھارت میں ایک خاتون نے اپنی بیٹی سے زیادہ نمبر لینے والے طالبِ علم کو زہر پلا کر مار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں آٹھویں کلاس کی طالبہ کی والدہ نے اپنی بیٹی سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو حسد میں آکر زہر دے دیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر پدو چیری میں آٹھویں کلاس میں دوسری پوزیشن لینے والی طالبہ کی والدہ نے کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے لڑکے بالا مانی کندن کو زہر دے کر مار دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے بالا مانی کو کولڈ ڈرنک میں زہر ملا کر پلا دیا جس کے بعد لڑکے کو الٹیاں آنا شروع ہوگئیں۔ لڑکے نے اپنے گھر والوں کو خاتون کی جانب سے کولڈ ڈرنک پلانے سے متعلق آگاہ کیا۔

بالا مانی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسے بچایا نہ جاسکا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کی تصدیق کے بعد لڑکی کی والدہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار خاتون نے بیان میں کہا کہ بالا مانی ہمیشہ پہلی پوزیشن لیتا تھا جبکہ اس کی بیٹی دوسرے نمبر پر رہتی تھی اس لئے حسد میں آ کر اسے زہر دیا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو