جی سی یو لاہور کے ملازمین کے لیے خوشخبری، بھاری الاؤنس کی منظوری

جی سی یو لاہور کے ملازمین کے لیے خوشخبری، بھاری الاؤنس کی منظوری

جی سی یو لاہور کے ملازمین کے لیے خوشخبری، بھاری الاؤنس کی منظوری

جی سی یو لاہور نے بھرتیوں کی ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ گریڈ 1 سے 19 تک کے اپنے تمام ملازمین کے لیے 25 فیصد خصوصی الاؤنس کی منظوری دی ہے۔

یہ خبر جی سی یو میں ہونے والے ایک حالیہ اجلاس کے بعد سامنے آئی، جس کی صدارت وائس چانسلر (وی سی) پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کی۔ اجلاس میں سنڈیکیٹ کے تمام ارکان موجود تھے۔

اجلاس کے دوران اراکین نے فیصلہ کیا کہ کالا شاہ کاکو میں جی سی یو کے نیو کیمپس میں بینک کے قیام کے لیے اوپن بڈنگ کا عمل منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے طلباء کی مدد کے لیے جتنی جلدی ممکن ہو بولیاں (بِڈز) طلب کرنے کے احکامات بھی دیے۔

اراکین نے یونیورسٹی کے نان گزیٹڈ ملازمین کو دیر تک دفتر میں بیٹھنے کے الاؤنس کے بدلے اضافی کام مکمل کرنے کی بھی اجازت دی۔ انہوں نے اساتذہ اور عملے کو مشاورتی اسائنمنٹس میں تعاون کرنے کا موقع بھی دیا۔

اراکین نے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پروفیسرز کو مزید معیاری تحقیق کرنے کی ترغیب دینے کے لیے تحقیقی مراعات میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ، سنڈیکیٹ نے اکیڈمک کونسل کے 26ویں اجلاس اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 30ویں اجلاس میں کیے گئے تمام فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو