ہانگ کانگ کبھی برطانیہ کی کالونی نہیں تھا، نصابی کُتب میں نئے مضامین شامل

ہانگ کانگ کبھی برطانیہ کی کالونی نہیں تھا، نصابی کُتب میں نئے مضامین شامل

ہانگ کانگ کبھی برطانیہ کی کالونی نہیں تھا، نصابی کُتب میں نئے مضامین شامل

ہانگ کانگ میں نئی نصابی کتابوں میں بچوں کو چینی بیانیہ پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق ہانگ کانگ کبھی برطانیہ کی کالونی نہیں تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی نصابی کتب سے ایسے اسباق حذف کردیے جائیں گے، جن میں ملک کو برطانوی کالونی بتایا جاتا تھا اور ملک میں جمہوریت پسند مظاہروں کی وجہ بھی ایسے مضامین ہی تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کے اسکولوں میں پڑھائی جانے والی نصابی کتب میں شامل نئے مضامین میں بچوں کو پڑھایا جائے گا کہ چین نے ان معاہدوں کی توثیق ہی نہیں کی تھی، جن سے ہانگ کانگ برطانیہ کی کالونی بنا۔ یہ معاہدے 1997ء میں ختم ہوگئے تھے، جب برطانیہ نے ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کردیا تھا

دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں جمہوریت پسند احتجاجی مظاہرے دراصل بیرونی طاقتوں کی طرف سے چلائے  جا رہے تھے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو