ہائر ایجوکیشن ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کا اعلان

ہائر ایجوکیشن ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کا اعلان

ہائر ایجوکیشن ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کا اعلان

 ہائر ایجوکیشن کمیشن نے، ہائر ایجوکیشن ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

یہ ٹیسٹ تمام ایچ ای سی اسکالرشپس اور ایم ایس، ایم فل پروگراموں میں داخلے کے لیے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے زیر انتظام لیا جاتا ہے۔

ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 ستمبر 2022 ہے جبکہ ٹیسٹ کا انعقاد 25 ستمبر 2022 کو ہونا ہے۔

وہ درخواست دہندگان جنہوں نے پہلے ہی ایم ایس، ایم فل میں داخلے یا اسکالرشپس کے لیے درخواست دے رکھی ہے یا جو ایچ ای سی کے زیر اہتمام اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کا ارادہ رکھتے ہیں یا کسی بھی ایچ ای سی کی تسلیم شدہ یونیورسٹی میں ایم ایس، ایم فل پروگراموں میں داخلہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ ٹیسٹ کی تاریخوں میں ہونے والیی تبدیلی کے بارے میں جاننے کے لیے ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر اپنا اندراج کر سکتے ہیں۔

ٹیسٹ کی تاریخوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے بارے میں درج ذیل ویب سائٹس ذریعے باضابطہ طور پر مطلع کیا جائے گا۔

www.hec.gov.pk

اور

 http://etc.hec.gov.pk

ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

ان لوگوں کے لیے جنہوں نے پہلے ہی کسی بھی ایم ایس، ایم فل داخلہ یا اسکالرشپ کے لیے ای پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دے رکھی ہے۔

وہ طالبِ علم جو مستقبل میں مشتہر کی جانے والی اسکالرشپ اسکیموں کے لیے درخواست دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس میں ایچ ای سی کے زیر اہتمام پاکستانی یونیورسٹیوں کے زیر اہتمام پیش کی جانے والی اسکاکلرشپس شامل ہیں۔

ایم ایس یا ایم فل پروگراموں کے لیے پاکستان کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں داخلہ کے خواہش مند طلباء و طالبات ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

 

ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار:

رجسٹریشن کے لیے درج ذیل ویب سائٹ پر جائیں۔

  http://etc.hec.gov.pk

اس بارے میں مزید تعاون کے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://onlinehelp.hec.gov.pk/

 یا ایچ ای سی کے علاقائی دفاتر (ریجنل آفسز) سے رجوع کریں۔

 

درخواست جمع کرانے کے لیے آپ کو دو مراحل سے گزرنا ہوگا جس میں مائی پروفائل سیکشن کا استعمال کرتے ہوئے پروفائل کی تکمیل اور درخواست جمع کروانے میں آن لائن پورٹل کے بائیں طرف کے مینو پینل پر ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے لنکس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے لیے سیو یا انکمپلیٹ موڈ میں دی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

ٹیسٹ کی فیس 1500 روپے ہے جو کہ آپ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اکائونٹ ٹائٹل کے ساتھ حبیب بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں 17427900133401 اس اکائونٹ نمبر پر جمع کرانے ہوں گے۔

ٹیسٹ کے لیے اپنا اندراج کراتے وقت بینک فیس کا چالان درج ذیل لنک پر جا کر ڈاؤن لوڈ کریں۔

 http://etc.hec.gov.pk

فیس چالان صرف ای ٹی سی کے آن لائن رجسٹریشن پورٹل پر دستیاب ہے۔

 تمام امیدواروں کو درخواست جمع کروانے کے لیے ای ٹی سی کے آن لائن رجسٹریشن پورٹل کے درخواست فارم کو مکمل کرتے ہوئے جمع کردہ فیس چالان کو اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے، جس پر ایچ بی ایل کی برانچ کے ذریعے مہر (اسٹیمپ) لگائی گئی ہے۔

امیدواروں کو ٹیسٹ کے روز اپنے اصل قومی شناختی کارڈ اور اصل پاسپورٹ کے ساتھ درخواست کے ساتھ جمع کرائی گئی ڈپازٹ سلپ کی کاپی لانی چاہیے، ورنہ وہ ٹیسٹ دینے سے قاصر ہوں گے۔ جمع کرائی گئی ٹیسٹ فیس ناقابلِ واپسی اور ناقابلِ منتقلی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو