طلبا جعلی احساس اسکالرشپ کے اعلانات پر کان نہ دھریں، ایچ ای سی
طلبا جعلی احساس اسکالرشپ کے اعلانات پر کان نہ دھریں، ایچ ای سی
ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی احساس سکالرشپ کے بہت سارے اعلانات گردش کررہے ہیں۔ طلبا سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے جعلی اعلانات پر کان نہ دھریں۔
کمیشن نے ایک اعلان اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع کیا ہے اور اسٹوڈنٹس کو بتایا ہے کہ احساس اسکالر شپ کا اصل اعلان یہ ہے اس کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر گردش کرنے والے اعلانات کو جعلی سمجھ جائے اور ان کی پیروی میں اپنا وقت اور توانائی ضائع نہ کی جائے۔
ایچ ای سی کے آفیشنل ٹوئیٹر اکائونٹ پر جاری کردہ احساس اسکالر شپ پروگرام کے اعلان میں طلبا کو ایچ ای سی کی سرکاری ویب سائٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

UMT پاکستانی نجی شعبے میں اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی بن گئی۔
پاکستان میں سرفہرست میڈیکل اسکول
وہ شاندار کتابیں جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہئیں۔
ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں
ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر