پشاور ہائیکورٹ کا کالجز کو طلبہ کے ساتھ ریگنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا کالجز کو طلبہ کے ساتھ ریگنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا کالجز کو طلبہ کے ساتھ ریگنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر کو نئے اسٹوڈنٹس کو تنگ کرنے والے طلباء کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں فرسٹ ایئر طلبہ کے ساتھ ریگنگ کے مسئلے پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے  تمام کالجز کو اسٹوڈنٹس کے ساتھ فولنگ اور تنگ کرنے کے خلاف اقدامات کی ہدایت کردی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلامیہ کالج کے طلباء کی ویڈیوز چل رہی ہے جس میں نئے طلباء کو برے طریقےسے سڑک پر تنگ کیا جارہا ہے،  کالج، یونیورسٹی آنے والے نئے طلباء کے ساتھ ایسا ہوتا ہے تو وہ مایوس ہوجاتے ہیں، کالجز میں کسی بھی بچے کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

عدالت نے اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر کو نئے اسٹوڈنٹس کو تنگ کرنے والے طلباء کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ نئے اسٹوڈنٹس کے ساتھ اگر دوبارہ ایسا واقعہ ہوا تو وائس چانسلر ذمے دار ہوں گے۔

عدالت نے کہا کہ کوئی طالبعلم نئے اسٹوڈنٹس کو تنگ کرے تو ان کے والدین کو آگاہ کرکے ان کو کالج سے نکال دیں، جب کسی کو کالج سے نکال دیں گے تو پھر یہ سمجھ جائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی ویڈیوز آرہی ہیں جن سے بچے مایوس ہوکر بعض دفعہ کالج بھی چھوڑ دیتے ہیں، کالجز کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ نئے طلباء کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو